مشکل سوال کیوں کیا ؟امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر صحافی سے الجھ پڑے

November 8, 2018 2:45 pm

جدت ویب ڈسیک::امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر صحافی سے الجھ پڑے۔امریکی نیوز چینل سی این این کے سینئر رپورٹر کی جانب سے سوالات کیے گئے تو ایک دو سوالات کا مختصر جواب دیا۔ سخت سوال آیا تو ٹرمپ نےسی این این اور صحافی جم اکوسٹا کو جھوٹا قرار دے کر جھڑک دیا۔ بات بڑھنے لگی تو ایک خاتون نے اٹھ کر جم اکوسٹا سے مائیک چھیننے کی کوشش کی۔
۔ سی سی این این کے سینئر صحافی جم اکوسٹا کی جانب سے سخت سوال پر ٹرمپ نے سی این این اور صحافی کو خوب برا بھلا کہا اور کسی بھی بات کا جواب دینے سے انکار کر دیا
واقعے کے بعد صحافی کے وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور ترجمان وائٹ ہاؤس سارہ سینڈرز کی جانب سے صحافی پر مائیک چھیننے کے دوران خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے صحافیوں کی تنظیم کی جانب سے مذمت بھی کی گئی ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ صحافی جم اکوسٹا کو وائٹ ہاؤس میں داخلے کی اجازت دی جائے۔

متعلقہ خبریں