میرواعظ کا انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کی نئی ہائی کمشنرکے بیان کا خیرمقدم

Mirwaiz Umar Farooq Kashmir
September 12, 2018 1:00 am

سرےنگر جدت ویب ڈیسک :مقبوضہ کشمےر مےںحرےت فورم کے چےئرمےن مےرواعظ عمرفاروق نے انسانی حقوق کے بارے مےں اقوام متحدہ کی نئی ہائی کمشنر میچیلی بیچھ لیٹ کے بےان کا خےر مقدم کےا ہے جس مےں انہوں نے کشمےر مےں اقوام متحدہ کی رپورٹ مےں اجاگر کی گئی انسانی حقوق کی خلاف ورزےوں مےں نماےاں بہتری نہ لانے پر بھارت کو شدےد تنقےد کا نشانہ بناےا ہے۔ کشمےرمےڈےا سروس کے مطابق مےر واعظ نے سرےنگر مےں جاری اےک بےان مےں کشمےر کے حوالے سے عالمی ادارے کی ہائی کمشنر کے بےان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم انسانی حقو ق کے بارے مےں اقوام متحدہ کی نئی ہائی کمشنر کی حےثےت سے ان کی تقرری اور بےان کا خےر مقدم کرتے ہےں۔ انہوں نے امےد ظاہر کی کہ ان کا ادارہ مقبوضہ کشمےر مےںجاری انسانی حقوق کی سنگےن خلاف ورزےوں پر مسلسل نظر رکھے گا۔میچیلی بیچھ لیٹنے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 39وےںاجلاس کی افتتاحی تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ کشمےر ی عوام کو اسی طرح انصاف اوروقار کاحق حاصل ہے جس طرح دنےا بھر کے لوگوں کو ہے۔ انہوں نے بھارتی حکام پر زوردےا ہے کہ وہ کشمےرےوں کے حقوق کا احترام کرےں۔وہ انسانی حقوق کے بارے مےں اقوام متحدہ کے سابق ہائی کمشنر زےد رعد الحسےن کی سبکدوشی اور اپنی تقرری کے بعد پہلی بار اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے خطا ب کررہی تھےں۔

متعلقہ خبریں