ایرا ن کا یورینیم افزودگی کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

Iran Nuclear Deal
September 11, 2018 3:34 pm

تہرا ن جدت ویب ڈیسک ایران کی جوہری توانائی کے ادارے کے سر براہ علی اکبر صالحی نے کہا ہےکہ رہبر انقلاب ûسپریم لیڈرú آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہدایت پر یورینیم افزودگی کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کے لیے سینٹری فیوجزکی تیاری کے نئے مرکز پلیٹ فارم پرکام شروع کردیا گیا ہے۔اخبار’ایران‘ کو دیے گئے انٹرویو میں علی اکبر صالحی کا کہنا تھا کہ تہران میں جوہری پلانٹ کو دوبارہ فعال کیاجا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جوہری پلانٹ دو سال پہلے والی حالت میں نہیں بلکہ اس سے بہتر اور مکمل شکل میں بنایا جا رہا ہے۔ اس جوہری تنصیب کی تیاری کے لیے ایک یورپی ملک سے معاہدہ کیا گیا ہے۔ایرانی جوہری توانائی تنظیم کے سربراہ نے عندیہ دیا کہ تہران جوہری اسلحہ کے تجربات پر پابندی کےپروٹوکول سےباہر نکل سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ اگر عالمی طاقتوں کےساتھ طے پایا جوہری سمجھوتہ ختم ہوتا ہے تو ہمارے لیے اضافی پروٹوکول پرعمل درآمدکرنا ممکن نہیں رہے گا، تاہم اس حوالے سے فیصلہ مجھے نہیں بلکہ جوہری معاہدے کی نگرانی کے لیے قائم کردہ کمیٹی اورریاست کے دیگر اعلیٰ عہدیداروں کو کرنا ہوگا۔خیال رہے کہ حال ہی میں ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای نے سینٹری فیوجز کی تیاری کے جدید مرکز کے قیام کے لیے پلیٹ فارم کوجلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات دیے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن پر رعب طاری کرنے کے لیے ایران کو دفاعی اعتبار سے مزید مضبوط بنایا جائے۔علی خامنہ ای کا کہنا تھا کہ اگر 2015ئ کو طےپائے جوہری معاہدے سے ایرانی قومی مفادات کاتحفظ نہیں کیاجاسکتا تو اس سے ختم کرنے کی تیاری کی جائے۔

متعلقہ خبریں