دبئی ،ساحل سمندر 20سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش ،مقدمہ درج

Dubai Beach Girl Rape
May 22, 2018 12:36 am

دبئی جدت ویب ڈیسک :دوبئی میں 20 سالہ طالبہ کو اغوا کرنے اور مبینہ زیادتی کرنے کی کوشش کرنے والے دو ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق دوبئی میں دو نوجوانوں نے مبینہ طور پر ایک 20 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی۔دونوں نوجوانوں نے لڑکی کو دبئی ہوٹل سے اٹھایا تھا۔ لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والے2 نوجوانوں کی عمر 24 سال ہے،اور وہ دونوں انجینئیرز ہیں۔دونوں نوجوانوں نے 20 سالہ لڑکی کو غیر قانونی طور پر اغوا کیا اور پھر جمیراہ ساحل سمندر پر لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کرنے کی کوشش کی۔

متعلقہ خبریں