اسرائیلی فوج کی احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ ،جس سے معصوم بچوں سمیت 60 سے زائد افراد شہید اور 2700 سے زائد زخمی ہوچکے

May 16, 2018 8:27 pm

جدت ویب ڈیسک ::آج اسرائیلی حملوں میں دو فلسطینی شہید اور 400 سے زائد زخمی ہوئے۔ باسم النعیم نے بتایا کہ ہزاروں فلسطینی اب بھی اسرائیلی سرحد پر جمع ہیں جبکہ 60 شدید زخمیوں کو مصر سرحد سے داخلہ نہیں دے رہا۔ انہوں نے بتایا کہ اسرائیل نے 12 صحافیوں کو بھی جان بوجھ کر نشانہ بنایا ہے۔14 مئی کو غزہ کی پٹی پر مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی کے فیصلے کے خلاف احتجاج میں ہزاروں کی تعداد میں فلسطینیوں نے شرکت کی تھی۔تاہم اسرائیلی فوج نے احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ کردی جس سے معصوم بچوں سمیت 60 سے زائد افراد شہید اور 2700 سے زائد زخمی ہوگئےواضح رہے کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطینیوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ دو روز کے دوران فائرنگ سے 60 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں