مغرب نے شام پر دوبارہ حملے کی غلطی کی تو نتائج خطرناک ہوں گے،روسی صدر

Russian President Vladimir Putin
April 16, 2018 3:37 pm

ماسکو جدت ویب ڈیسک : روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ اگر مغرب کی جانب سے شام پر دوبارہ حملہ کیا گیا تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔پیر کو روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر حسن روحانی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا،جس میں دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ شام پر حملے نے 7سال سے جاری تنازع کے سیاسی حل کو نقصان پہنچایا ہے،اگر شام پر حملہ کر کے دوبارہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کی گئی تو یہ عالمی تعلقات کےلئے نامناسب اور خطرناک ہوگا۔دوسری جانب اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی نے اعلان کیا کہ فیس دی نیشن کے نام سے ایک پروگرام شروع کیا جائےگا جس کے تحت ان کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی جائیں گی جو شامی صدر بشار الاسد حکومت کےلئے کیمیکل ہتھیاروں کی فراہمی کا سبب بن رہی ہیں۔واضح رہے کہ 14 اپریل کو امریکا،برطانیہ اور فرانس کی جانب سے شام پر 105 میزائل فائر کیے گئے،جبکہ اس حوالے سے پینٹاگون کا کہنا تھا کہ میزائل حملوں سے شامی فوج کی کیمیکل ہتھیاروں کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔مغربی ممالک نے بشارالاسد حکومت پر باغیوں کے زیرقبضہ علاقے دوما پر کیمیائی حملوں کا الزام عائد کیا ہے جب کہ روس اور شامی حکومت نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔

متعلقہ خبریں