بھارت میں بم دھماکے 9 بھارتی فوجی ہلاک اور 10 زخمی

March 13, 2018 5:00 pm

جدت ویب ڈیسک ::بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بم دھماکے میں 9 بھارتی فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔کستارام کے علاقے میں نیم فوجی سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی جانب سے ماؤ باغیوں کے خلاف آپریشن کیا جارہا تھا کہ اس دوران ایک فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی حکام نے واقعے کا الزام ماؤ باغیوں پر عائد کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آوروں نے ایک سے زائد بارودی سرنگیں بچھائی تھیں۔ ہلاک شدہ تمام فوجیوں کا تعلق سی آر پی ایف کی 212ویں بٹالین سے تھا۔حکومت نے واقعے کے بعد ریاست چھتیس گڑھ میں سیکورٹی کو ہائی الرٹ کردیا ہےبھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع سکما میں بھارتی فوج کی ’بم پروف‘ گاڑی ایم پی وی کو بارودی سرنگ سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار 9 فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 4 زخمیوں کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جاتی ہے

متعلقہ خبریں