ابو ظہبی دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شامل

August 16, 2017 6:39 am

ابوظہبی جدت ویب ڈیسک رواں سال کے محفوظ ترین سمجھے جانے والے عالمی شہرت یافتہ شہروں میں متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی کو بھی محفوظ ترین شہر ہونے کا اعزاز حاصل ہوگیا۔العربیہ ٹی وی کے مطابق نومبیو ویب سائیٹ کی جانب سے دنیا بھر کے محفوظ ترین شہروں کی ایک فہرست جاری کی گئی ہے۔ اس فہرست میں عالمی سطح پر محفوظ شہروں میں ابو ظہبی کا نمبر 9 واں ہے جب کہ عرب دنیا میں اسے پہلا درجہ حاصل ہے۔زندگی گذارنے کے لیے محفوظ ومامون شہروں کے تعین کے لیے ویب سائیٹ کی جانب سے پوری دنیا سے مستند معلومات، لوگوں کے بیانات، ان کے طرز زندگی، معیشت اور دیگر کئی سوالات کے جوابات حاصل کیے گئے۔ ان بیانات اور مستند جوابات کی روشنی میں ان شہروں کی درجہ بندی کی گئی۔ رپورٹ کے نتائج میں بیانات، اعدادو شمار کو فی صد میں ظاہر کیا گیا۔ اس اعتبار سے ابو ظہبی کو 13.54 پوائنٹ ملے۔ یوں عرب دنیا میں یہ کم سے کم جرائم والا شہر اور دنیا بھر میں نواں محفوظ شہر قرار پایا۔ واضح رہے کہ یہ اعدادو شمار گذشتہ چھ ماہ کے ہیں۔سب سے محفوظ ترین شہر کا اعزاز سوئٹرزلینڈ کے بازل کو ملا ہے جس نے امن وامان کے حوالے سے 86.46 پوائنٹس حاصل کیے۔اس سروے پر بات کرتے ہوئے ابو ظہبی کی سیاحت وثقافت اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سفی سعید غباش نے کہا کہ ’ابو ظہبی میں امن ومان کا قیام ان کی اولی ترجیح ہے۔ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ ابو ظہبی کا شمار دنیا کے کم سے کم جرائم والے شہروں میں ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں