آئی سی سی نے لیبیا کے فوجی کمانڈر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

August 16, 2017 5:37 am

دی ہیگ جدت ویب ڈیسک عالمی فوجداری عدالت نے لیبیا کے فوجی کمانڈر محمد مصفطیٰ بوسیف الورفالی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ان پر شبہ ہے کہ وہ بن غازی میں 33 افراد کے قتل کے ذمہ دار ہیں۔عالمی عدالت کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ان پر جنگی جرائم کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ الورفالی الصاعقہ بریگیڈ کے سنیئر کمانڈر ہیں، جو 2011ئ میں لیبیا کی نیشنل آرمی سے الگ ہونے والا ایک دھڑا ہے۔ فی الوقت یہ بریگیڈ شورش زدہ شہر بن غازی میں خلیفہ حفتر کی فورسز کے ساتھ مل کر جہادی گروپوں کے خلاف سرگرم ہے۔

متعلقہ خبریں