شامی باغیوں کا حکومتی لڑاکا طیارہ تباہ، پائلٹ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

August 16, 2017 5:30 am

دمشق جدت ویب ڈیسک شامی باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے حکومتی فورسز کا ایک جنگی طیارہ مار گرایا ہے جبکہ اس کے پائلٹ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز السویدا صوبے کی وادی محمود میں رونما ہوا۔فرانسیسی نیوز ایجنسی نے باغی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ الحمد العبدو فورس نے شامی حکومت کے مگ 24 طیارے کو سیز فائر زون میں نشانہ بنایا۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔

متعلقہ خبریں