شمالی کوریا سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، امریکی وزیر خارجہ

August 16, 2017 5:26 am

واشنگٹن جدت ویب ڈیسک امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ امریکی حکومت شمالی کوریا سے مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق شمالی کوریا کی طرف سے امریکی جزیرے گوام پر حملہ کرنے کے منصوبے کو ملتوی کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ریکس ٹلرسن نے یہ بیان جاری کیا ہے۔انہوں نے واشنگٹن میں صحافیوں کو بتایا کہ مذاکرات کا دور شروع کرنے کا دار ومدار کم جونگ ان پر ہے۔ تاہم ٹلرسن نے کہا کہ مذاکرات سے قبل شمالی کوریا کو کو اپنا جوہری اور میزائل پروگرام ترک کرنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں