بھارتی جنگی طیارہ مگ 29 سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا

November 27, 2020 2:06 pm

دہلی :بھارتی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ روسی ساختہ بھارتی نیوی کا طیارہ مگ 29 کے ٹرینر تھا، جو 26 نومبر کی شام اپنے معمول کی مشن پر روانہ ہوا۔بھارتی طیارہ گر کر تباہ،خاتون پائلٹ انسٹرکٹر سمیت ہلا ک بھارتی نیوی حکام کے مطابق طیارہ پرواز کے کچھ دیر بعد ہی بحیرہ عرب میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں ایک پائلٹ ہلاک، جب کہ دوسرا لاپتا ہوگیا۔ جس کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے ۔بھارتی نیوی کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جنگی طیارہ بحیرہ عرب کے اوپر پرواز کر رہا تھا۔ وزارت دفاع کی جانب سے واقعہ کی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ تباہ ہونے والے ڈبل سیٹر جنگی طیارے نے بھارتی ایئرکرافٹ کیرئر وکراماتیدیا سے اڑان بھری تھی۔

متعلقہ خبریں