شرجیل میمن کی کرپشن کیس میں درخواست ضمانت منظور

June 25, 2019 11:56 am

جدت ویب ڈیسک :: سندھ ہائیکورٹ میں شرجیل میمن کی کرپشن کیس میں درخواست ضمانت منظور کر لی گئی ، عدالت نے سابق صوبائی وزیر کی درخواست ضمانت پر گزشتہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
سابق صوبائی وزیر پر 5ارب 76 کروڑ روپے کی کرپشن کا الزام ہے ، عدالت نے شرجیل میمن کو پاسپورٹ جمع کرانے اور ان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا بھی حکم دے دیا۔
دوسری جانب ضمانت کے باوجود شرجیل میمن کی مشکلات میں کمی نہ آسکی ، نیب نے شرجیل میمن کی جیل میں گرفتاری ڈال دی ،احتساب عدالت کے حکم کے تحت شرجیل میمن کو وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرا دی گئی ۔
ذرائع کے مطابق ضمانت منظور ہونے پر اب نیب حکام شرجیل میمن سے تفتیش کی اجازت کے لیے عدالت سے رجوع کریں گے، عدالت سے شرجیل میمن کو جسمانی ریمانڈ میں لینے کی استدعا بھی کی جائے گی ،شرجیل میمن کے غیر قانونی اثاثے بنانے کی تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں