کے الیکٹرک کی کاوشیں ‘ لوڈشیڈنگ میں کمی‘ کراچی کی روشنیاں بحال

Shanghai Electric, KES Power Limited
April 17, 2018 1:49 pm

کراچی جدت ویب ڈیسک کے الیکٹرک نے کراچی میں جاری لوڈشیڈنگ پر قابو پالیا، گزشتہ کئی روز سے شہر میں جاری غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ میں کمی سے شہریوں میں اطمینان کی لہر دوڑ گئی، کراچی میں گزشتہ کئی روز سے بجلی کا بحران جاری تھا جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا تاہم کے الیکٹرک کے افسران اور عملے کی دن رات کاوشوں کے باعث نظام کی بہتری کی وجہ سے شہر میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ رک گیا ہے اور کاروباری سرگرمیاں بھی معمول کے مطابق جاری ہیں۔ اس ضمن میں شہریوں کا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں بجلی کی فراہمی یقینی بنانے پر کے الیکٹرک کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔

متعلقہ خبریں