بھا رت دہشت گردی پھیلانے میں پیش پیش ہے ‘پاکستان

Foreign Minister Pakistan
September 24, 2017 12:22 pm

لندن جدت ویب ڈیسک وزیر خارجہ خواجہ آصف نے بھارتی جارحیت پر پاکستان کو موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ میں تو جمہوریت کی بات کرتا ہے لیکن اس کی مسلح افواج قتل و غارت اور دوسرے ملکوں میں دہشت گردی میں سب سے آگے ہے ۔اتور کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری پیغام میں کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں جمہوریت کی بات کرتا ہے مگر بھارتی افواج مقبوضہ کشمیراور پاکستانی سرحد پر بے گناہ شہریوں کو قتل و غارت کا نشانہ بنارہے ہیں اور افغانستان کے ساتھ کٹھ جوڑ کرکے پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے میں پیش پیش ہے ہم نے دنیا کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ عیاں کردیا ہے ۔

 

متعلقہ خبریں