2018 تحریک انصاف کی کامیابیوں کے نام رہا

December 28, 2018 2:31 pm

جدت ویب ڈسیک ::25 جولائی کا سورج تحریک انصاف کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہوا ۔ وفاق ، پنجاب اور بلوچستان میں پہلی جبکہ خیبرپختونخوا میں دوسری مرتبہ حکومت سازی کا موقع ملا ۔
پی ٹی آئی نے وفاق ، پنجاب اور بلوچستان میں پہلی مرتبہ حکومت قائم کرکے سیاسی منظر نامہ تبدیل کر دیا ۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ خیبرپختونخوا میں دوسری بار حکومت قائم کی ۔ سو روزہ پلان کے تحت ملک میں تبدیلی کیلئے گیارہ نکات کا اعلان کیا گیا۔تبدیلی سرکار نے حکومت سنبھالی تو خارجہ ، داخلہ اور معیشت کے محاذ پر اہم چیلنجز کا سامنا رہا ۔ گرتی معشیت کو کندھا دینے کیلئے وزیراعظم خود میدان میں اترے۔اپوزیشن کی جانب سے احتساب کو سیاسی انتقام کا نام دیکر قانون سازی میں رخنہ ڈالا گیا۔ امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ۔ امن لوٹا تو برٹش ائیر ویز نے 10 سال بعد اسلام آباد کیلئے فلاٹس آپریشن بحال کرنے کا اعلان کیا۔سعودی عرب ، چین اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا اور امدادی پیکجز حاصل کئے جو معشیت کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوئے۔
سفارتی محاذ پر بھی حکومت نے اہم کامیابیاں سمیٹیں اور یمن تنازع میں ثالث کا کردار ادار کرنے کا فیصلہ کیا ۔ ہمسایہ ملک بھارت کی ہٹ دھرمی میں کمی نہ آ سکی ۔ اس کے باوجود کرتار پور راہداری کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ امریکا کو اسی زبان میں جواب دیا تو امریکی رویے میں لچک پیدا ہوئی ۔ افغانستان میں قیام امن کیلئے طالبان ، امریکا مذاکرات میں معاونت کی۔
50 لاکھ گھروں کی تعمیر اور عارضی شیلڑ قائم کرنے کا منصوبہ ۔ 10 ارب پودے لگانے کا عزم ۔ وزارتوں اور پولیس میں اصلاحات ۔ کفایت شعاری مہم کے تحت بھینسوں اور گاڑیوں کی نیلامی ۔ غیر ضروری اخراجات اور وزراء کے بیرون ملک علاج پر پابندی ۔ غربت میں کمی کی حکمت عملی ۔ ایک کروڑ ملازمتوں کی فراہمی کا وعدہ ۔ ڈیمز کی تعمیر کیلئے سپریم کورٹ کی معاونت ۔ سمیت کئی اقدامات کو عوامی پذیرائی ملی ۔ عوام اب منصوبوں پر پیشرفت کے منتظر ہیں۔
2018 میں احتساب کا عمل بھی جاری رہا ۔ غیر ملکی جائیداداوں اور بے نامی اکاونٹ کا سراغ لگایا گیا ۔ سوئٹزر لینڈ اور برطانیہ سمیت اہم معاملک سے منی لانڈرنگ سے متعلق معاہدے کئے گئے۔

متعلقہ خبریں