حضرت میاں میر کا باقاعدہ عرس سات ربیع الاول کو چراغاں سے شروع ہوگا اور 8 ربیع الاول کو میلہ ہو گا

November 7, 2018 11:38 am

جدت ویب ڈسیک ::میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر مذہبی امور اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ کا کہنا تھا کہ حضرت میاں میر کے عقیدت مندوں کا تعلق کسی ایک مذہب سے نہیں یہاں سکھ برادری کے لوگ بھی فیض پاتے ہیں۔حضرت میاں میر دربار پر 395 غُسل مبارک کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پرصوبائی وزیر پیر سعید الحسن شاہ کی دستار بندی کی گئی اور ملک وقوم سلامتی کی دعا بھی کی گئی حضرت میاں میر کا باقاعدہ عرس 7 ربیع الاول کو چراغاں سے شروع ہوگا اور 8 ربیع الاول کو میلہ ہو گا۔
مزار انوار کو صوبائی وزیر مذہبی امور اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر مذہبی امور بادشاہی مسجد امور/ایڈمنسٹریٹر بادشاہی مسجد آصف اعجاز نے غسل مبارک دیا اور چادر چڑھائی۔
غسل مبارک کی تقریب معروف اداکار جان ریمبو نے بھی شرکت کی اس موقع پر جان ریمبو کا کہنا تھا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں بھی اس محفل میں موجود ہوں۔عظیم صوفی بزرگ حضرت میاں میر سرکارؒ کے مزار کو سالانہ غسل دینے کی تقریب ہوئی

Related image

متعلقہ خبریں