لاہور میں ڈاچی نمائش کا آغاز، پاکستان کے دستکاروں کی حوصلہ افزائی اور معدوم ہوتی ثقافتی اشیاء کا فروغ

November 3, 2018 7:42 pm

جدت ویب ڈسیک ::لاہور میں رنگا رنگ صنعتی و ثقافتی نمائش ڈاچی کا آغاز ہو گیا، جس میں پاکستان بھر سے آئے ہنر مندوں نے اپنے سٹالز سجائے۔
خوبصورت ملبوسات، ہاتھ کے کام والے کھسے، بیگز، علاقائی جیولری، لیمپس بلاک پرنٹنگ سے سجی بیڈ شیٹس،ہاتھ سے بنی گڑیاں اور گڈے،آرائشی اشیاء،سواتی قالین اور فرنیچر سمیت مختلف اشیا نمائش میں پیش کی گئیں ۔نمائش کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اس میلے کو سجانے کا مقصد پاکستان کے دستکاروں کی حوصلہ افزائی اور معدوم ہوتی ثقافتی اشیاء کا فروغ ہے۔
پاکستان کے ہر کونے سے آئے دستکاروں نے دیدہ زیب اشیاء نمائش کیلئے پیش کی ہیں ،شہریوں کی بڑی تعداد ایک چھت تلے موجود علاقائی مصنوعات کی خریداری کیلئے امڈ آئی اور دل کھول کر شاپنگ کی ۔

Related image

Related image

Related image

Related image

Related image

Image result for lahore dachi mela

متعلقہ خبریں