روزانہ ورزش کرنے والا جلد بوڑھا نہیں ہوتا‘ ثنا

Sana Fakhar
February 22, 2021 1:50 pm

لاہور جدت ویب ڈیسک:نامور اداکارہ ثنا نے اپنے یوٹیوب چینل پر مختلف پروگراموں کے ساتھ ایکسر سائز کا خصوصی سیگمنٹ بھی شروع کر دیا۔ ادکارہ ثنا نے اپنا یوٹیوب چینل بنا رکھاہے جس پر وہ مختلف پروگرام پیش کرتی ہیں۔ثنا جو خود بھی ایکسر سائز کی شوقین ہیں اب انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر بھی ایکسر سائز کا خصوصی سیگمنٹ شروع کیا ہے جس میں ٹریننگ دیتے ہوئے نظر آتی ہیں۔ ثنا نے کہا کہ ایکسر سائز انسان کے لئے بہت ضروری ہے، یہ انسان کو چاق وچوبند رکھتی ہے اوراس سے انسان جلد بوڑھا بھی نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ روزانہ ایکسرسائز کرنے والے دوسروں سے زیادہ ہشاش بشاش اور خوبصورت نظر آتے ہیں۔

Image result for sana fakhar exercise

Image result for sana fakhar exercise

متعلقہ خبریں