میراکا اداکار شان کو مشورہ جانیے اس ویڈیو میں

January 22, 2021 5:10 pm

ویب ڈیسک ::ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ریما خان ان سے سینیئر ہیں اور ان کی فلم باجی ریلیز ہونے کے بعد ریما کو چاہیے تھا کہ وہ ان کے لیے تحائف بھجواتیں۔پروگرام کے دوران میرا نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 10 سال کی عمر میں ایک اشتہار کے ذریعے اداکاری کا آغاز کیا، تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ انہوں نے کس سال اداکاری کا آغاز کیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اداکار شان کو مشورہ دیا کہ انہیں آگے آکر فلم انڈسٹری کی سیاست کی کمان سنبھالنی چاہیے۔انٹرویو کے دوران میرا نے خواہش ظاہر کی کہ وہ ہمایوں سعید کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں اور ساتھ ہی انکشاف کیا کہ وہ فلم ساز ندیم بیگ کی فلم میں جلد ہی ایکشن میں دکھائی دیں گی، تاہم انہوں نے فلم کا نام نہیں بتایا۔بھارتی و پاکستانی فلم انڈسٹری میں فرق کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں میرا نے بتایا کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں اداکاروں کا خیال زیادہ رکھا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں