ہیکرز نے فریحہ الطاف کے واٹس ایپ نمبر کو کیسے ہیک کیا؟

January 13, 2021 2:12 pm

ویب ڈیسک ::ہیکرز نے سابق ماڈل، فیشن ڈیزائنر، پبلک ریلیشنز (پی آر) شخصیت و سماجی رہنما فریحہ الطاف کے واٹس ایپ نمبر کو ہیک کرکے ان کے دوستوں اور جاننے والوں کو نامناسب پیغامات کردیے۔
فریحہ الطاف نے 11 جنوری کو اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ ان کا واٹس ایپ نمبر ہیک ہوگیا اور ہیکرز نے ان کے متعدد جاننے والوں کو پیغامات بھی بھجوائے ہیں۔
فریحہ الطاف نے اپنی دو ٹوئٹس میں بتایا کہ ان کے لیے یہ بڑی پریشانی کا سبب ہے کہ ان کا واٹس ایپ نمبر ہیک کرکے ان کے دوستوں کو ہیغامات بھجوائے گئے۔
انہوں نے صارفین اور دوستوں کو درخواست کی کہ انہیں کبھی بھی کسی اپنے قریبی دوست کے نمبر سے کوئی نامناسب پیغام ملے تو وہ کال کرکے ان سے مذکورہ پیغام سے متعلق تصدیق کریں۔ساتھ ہی انہوں نے مداحوں اور دوستوں کو ہدایت کی کہ اگر کبھی کسی قریبی دوست کے نمبر سے بھی آپ کو کوئی پیغام آئے کہ ان کے پاس کوئی کوڈ آیا ہوگا، وہ انہیں بھجوائیں تو بھی وہ موصول ہونے والا کوڈ دوست کو نہ بھجوائیں۔
فریحہ الطاف کے مطابق ایسا ہی کرنے کے باعث ہی ان کا واٹس ایپ نمبر ہیک کیا گیا۔
تاہم بعد ازاں فریحہ الطاف نے 12 جنوری کو ایک اور ٹوئٹ میں بتایا کہ ان کا واٹس ایپ نمبر بحال ہوگیا ہے، تاہم انہوں نے اپنا نمبر ہیک ہوجانے پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ خبریں