چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کو مداحوں سے بچھڑے 36 برس بیت گئے

November 23, 2020 11:45 am

کراچی ویب ڈیسک :: چاکلیٹی ہیرو کے نام سے شہرت پانے والے اداکار وحید مراد کومداحوں سے بچھڑے چھتیس برس بیت گئے، لیکن ان کےچاہنےوالےآج بھی انہیں یاد کرتےہیں۔
چاکلیٹی ہیرو وحید مراد 2 اکتوبر 1938 کو سیالکوٹ کے ایک گھرانے میں پیدا ہوئے ، فلم اولاد اُن کے کیریئر کی پہلی فلم تھی جس کے بعد وحید مراد نے پپچھے مُڑ کر نہ دیکھا اور کابیابیوں کی منزلیں چڑھتے رہے ۔
جذبات اور رومانس سے بھرے کردار وحید مراد کی پہنچان بن گئے جنہیں ادا کرنے میں چاکلیٹی ہیرو نے اپنے دور کے ہر اداکار کو پیچھے چھوڑ دیا تھا ۔
وحید مراد نے ہیرا اور پتھر، دیور بھابھی، ارمان، انسانیت اور دوراہا جیسی کامیاب فلموں سمیت 8 پنجابی اور ایک پشتو سمیت 120 سے زیادہ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، ان پر فلامئے گئے گانے آج بھی ہر زبان پر رہتے ہیں ۔ پاکستان فلم انڈسٹری کا ستارہ 23 نومبر 1983 میں ہمیشہ کیلئے رخصت ہوگیا، وحید مراد کی خدمات کے اعتراف میں اُنہیں بعد از مرگ ستارہ امتیاز سے نوازا گیا ۔

متعلقہ خبریں