بھارتی اداکارہ ثنا خان نے گجرات سے تعلق رکھنے والے ایک عالم دین سے شادی کرلی

November 21, 2020 10:10 pm

ویب ڈیسک :: بگ باس سیزن 6 سے مشہور ہونے والی بھارتی اداکارہ ثنا خان نے

انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر جاری پوسٹ میں شوبز چھوڑنے سے متعلق بیان انگریزی، اردو اور رومن میں جاری کیا۔

اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں اس اعلان کو اپنی زندگی کا سب سے پرمسرت لمحہ قرار دیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی اس سفر میں ان مدد اور رہنمائی کرے۔اب انہوں نے بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے ایک عالم دین سے شادی کرلی ہے۔

اس شادی کی ایک ویڈیو آن لائن وائرل ہوئی ہے جس میں مفتی انس اور ثنا خان کی شادی کی رسومات کو دکھایا گیا ہے۔ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ نوبیاہتا جوڑا خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ بیٹھا ہوا ایک کیک کاٹ رہا ہے جس پر نکاح مبارک لکھا ہے۔

ویڈیو میں دولہا اور دلہن دونوں سفید رنگ کے عروسی ملبوسات زیب تن کیے ہیں۔

ثنا خان نے اپنی پوسٹ میں لوگوں سے انہیں دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست بھی کی۔

اکتوبر میں مذہب کی خاطر شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

Bollywood Actress Sana Khan Marries A Surat-Based Mufti Anaas

Sana Khan, who quit acting in October, marries Gujarat-based Mufti Anas; pics surface

متعلقہ خبریں