اداکار سلمان خان کے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی

November 22, 2020 1:41 am

نئی دہلی:ہر دل عزیز بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے اہلخانہ نے کورونا ٹیسٹ کروائے تھے جس کی رپورٹ آج سامنے آگئی، دبنگ خان سمیت ان کی فیملی کے تمام لوگوں کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

سلمان خان اور ان کی پوری فیملی گزشتہ ایک ہفتے سے قرنطینہ میں تھے، سلمان خان کے اسٹاف ممبران کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے، دبنگ خان کے ذاتی ڈرائیور بھی مہلک وبا کی زد میں آگئے تھے جس کے بعد سے خان فیملی نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔

دبنگ خان کے قرنطینہ میں جانے کے بعد متنازع شو بگ باس 14 کی شوٹنگ بھی کھٹائی میں پڑ گئی تھی لیکن اب کہا جارہا ہے کہ سلمان خان کل سے اس شو کی شوٹنگ شروع کردیں گے۔

Salman Khan goes into isolation after team tests COVID-19 positive | Bollywood – Gulf News

متعلقہ خبریں