شوہر نے بیوی سے اداکاری کی کلاس لینا شروع کردی

October 22, 2020 5:45 pm

لاہور: (ویب ڈیسک ) نامور گلوکار اور حال ہی میں اداکارہ سارہ خان سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے فلک شبیر بھی اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں، فلک کا کہنا ہے کہ انہوں نے اہلیہ سارہ خان سے اداکاری کی کلاسز لینا شروع کر دی ہیں۔


میڈیا رپورٹ کے مطابق فلک شبیر نے آن لائن ویب شو میں گفتگو کے دوران عندیہ دیا کہ وہ جلد ہی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے کیونکہ اداکاری مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں۔
گلوکار نے کہا کہ گلوکاری کی نسبت اداکاری کیلئے آپ کو زیادہ تحمل کی ضرورت ہوتی ہے، ایک دن سارہ سے ملنے کیلئے سیٹ پر پہنچا تو احساس ہوا کہ اداکاری میں بہت صبر کی ضرورت ہوتی ہے، آپ کو ایک ہی سیٹ پر ۔۔۔10۔ سے 12 گھنٹے گزارنے پڑتے ہیں  ۔

متعلقہ خبریں