عمیر جسوال اور ثنا جاوید شادی کے بندھن میں بندھ گئے

October 21, 2020 1:02 am

لاہور:ویب ڈیسک :: مایہ ناز گلوکار عمیر جسوال اور اداکارہ ثناء جاوید شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، اس سے قبل سوشل میڈیا پر دونوں کے درمیان بڑھتی قربتوں کا خوب چرچا رہا۔دونوں فنکاروں کی جانب سے شادی کا اعلان فیس بک کے فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کیا گیا اور انہوں نے اپنے مداحوں کیساتھ شادی کی تصویر شیئر کی جس میں دونوں شادی کے ملبوسات زیب تن کئے ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے نظر آرہے ہیں۔ مداحوں نے شوبز جوڑے کو مباکباد دی جبکہ شوبز سے وابستہ معروف شخصیات نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس سے قبل اداکارہ ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال متعدد بار ایونٹ میں ایک ساتھ دکھائی دیے اور دونوں کے درمیان بڑھتی قربتوں کا بھی سوشل میڈیا پر چرچا رہا تاہم دونوں کی جانب سے شادی کی خبروں پر خاموشی اختیار کی گئی۔

View this post on Instagram

Alhamdullilah 🥰

A post shared by Umair Jaswal (@umairjaswalofficial) on

View this post on Instagram

Alhamdullilah 🥰

A post shared by Sana Javed (@sanajaved.official) on

متعلقہ خبریں