آمنہ الیاس باڈی شیمنگ’ سے متعلق ویڈیو پر تنقید کی زد میں

October 15, 2020 4:15 pm

ویب ڈیسک : پاکستانی ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس آج کل رنگ گورا کرنے والی کریمز کی تشہیر پر تنقید کررہی ہیں اور حال ہی میں انہوں نے باڈی شیمنگ Body Shaming (جسمانی ساخت کا مذاق اڑانا یا اس پر نکتہ چینی کرنا) سے متعلق بھی ایک ویڈیو شیئر کی تھی۔
گزشتہ روز انسٹاگرام پر جاری ایک ویڈیو میں آمنہ الیاس نے باڈی شیمنگ کے خلاف ایک ویڈیو جاری کی تھی لیکن انہیں خود ہی اپنی ایک پرانی ویڈیو پر تنقید کا سامنا کرنا پڑگیا۔
انہوں نے کیپشن میں لکھا تھا کہ یہ سب گھر سے شروع ہوتا ہے، کلرزم اور موٹاپے سے متعلق مذاق اڑانے کی یہ پرانی اسکرپٹ ایک سے دوسری نسل میں منتقل ہوگئی ہے اور ہمیں لازمی طور پر مزید منتقل نہیں کرنا چاہیے۔مختلف انداز میں بنائی گئی اس ویڈیو میں آمنہ الیاس کہتی ہیں کہ کلرزم اور باڈی شیمنگ کوئی مذاق نہیں ہے یہ ایک بیماری ہے۔جس کے بعد ویڈیو میں ایک خاتون کو آمنہ الیاس کو یہ بتاتے ہوئے دیکھا جاتا ہے کہ ’کالا، موٹا سا تمہارا دوست‘ ملنے آیا ہے۔
باڈی شیمنگ کے خلاف ویڈیو پیغام جاری کرنے کے بعد آمنہ الیاس کو ماضی میں آمنہ حق سے متعلق بیان پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

متعلقہ خبریں