فلم قائد اعظم زندہ باد کے ٹیزر نے دھوم مچادی

October 18, 2020 2:01 pm

کراچی: جدت ویب ڈیسک :فہد مصطفی اور ماہرہ خان کی فلم قائد اعظم زندہ باد کے ٹیزر نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔ فہد مصطفی اور ماہرہ خان کی فلم قائد اعظم زندہ باد کا انتظار لوگ کافی عرصے سے کررہے ہیں۔ اس فلم میں ماہرہ اور فہد کی جوڑی پہلی بار ایک ساتھ نظر آرہی ہے جب کہ فہد مصطفی فلم میں پولیس آفیسر کے ایکشن سے بھرپور کردار میں نظر آئیں گے۔ 45 سیکنڈ کے مختصر ٹیزر میں ایکشن، رومینس سمیت ہر وہ چیز موجود ہے جو آپ کو بالی ووڈ کی فلمیں بھلانے پر مجبور کردے گی۔ ٹیزر سے فلم کی کہانی کا اندازہ تو نہیں ہورہا لیکن ایک بات واضح ہوگئی ہے کہ فہد مصطفی ایکشن سے بھرپور پولیس آفیسر کا کردار اداکررہے ہیں اور یہ کردار ایکشن فلمیں دیکھنے کے شوقین لوگوں کو مایوس نہیں کرے گا۔ ٹیزر میں ماہرہ خان کی محض ایک جھلک ہی دکھائی دی ہے لیکن اس ایک جھلک سے بھی اندازہ ہوگیا کہ فلم صرف ہیرو کے گرد نہیں گھومتی بلکہ اس میں ماہرہ خان کا بھی بہت جاندار کردار ہے اس کے علاوہ وہ فلم میں بے حد خوبصورت بھی لگ رہی ہیں۔ ٹیزر کو یوٹیوب پر محض چند گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ سے زائد لوگ دیکھ اور پسند کرچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں