معروف ٹِک ٹاک اسٹار عادل راجپوت مبینہ کار حادثے میں ہلاک

September 15, 2020 6:19 pm

ویب ڈیسک ::: معروف ٹک ٹاک اسٹار عادل راجپوت کار حادثے میں انتقال کر گئے سوشل میڈیا کا تاریک پہلو بعض اوقات جان لیوا خطرات کا باعث بنتا ہے جیسا کہ حالیہ معاملات میں دیکھا جاتا ہے۔ ٹک ٹاک ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو تفریح ​​فراہم کرتا ہے لیکن اس تفریح فراہم کرنے والے پلیٹ فارم نے کئی قیمتی جانیں لے لی ہیں-
کار حادثے میں جاں بحق ہونے والے ٹک ٹاک سٹار کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ بتا رہے ہیں کہ ب ایک ہفتہ قبل ہی اسے کچھ نامعلوم افراد کی جانب سے انہیں موت کی دھمکیوں کے پیغامات مل رہے ہیں۔
عادل راجپوت نے ایک ہفتہ قبل ان کو لاحق موت کی دھمکیوں کے بارے میں انکشاف کیا تھا۔ انہوں نے اپنے ٹِک ٹوک پیج پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ہراساں کرنے والے کو مطلع کیا گیا کہ وہ ایسے کسی پیغامات سے نہیں ڈرتا ہے۔ اور وہ اس مقصد کے خلاف آواز اٹھاتا رہے گا-
اپنے ویڈیو پیغام میں عادل نے بتایا کہ وہ ایک شخص کی جانب سے ٹیکسٹ موصول ہوا جس میں مجھے وہ دھمکی دے رہے ہیں کہ باز آ جاؤ ورنہ اپنی حالت کے آپ خود ذمہ دار ہوں گے انہوں نے دھمکی دینے والے کا نام لینے سے اجتناب کرتے ہوئے کہا کہ اب تم ایک ویڈیو بناؤ اس میں دیکھنا کہ کتنے لوگ میں آپ کے پیچھے لگاتا ہوں-

متعلقہ خبریں