اقرا عزیز نے انسٹاگرام پر کیا حاصل کرلیا؟

August 13, 2020 5:38 pm

کراچی:اقرا عزیز نے انسٹاگرام پر کیا حاصل کرلیا؟.. پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ اقرا عزیز نے انسٹاگرام پر بڑا سنگِ میل عبور کرلیا۔اداکارہ اقرا عزیز بالخصوص اپنی شادی کے بعد سے انسٹاگرام پر بہت زیادہ متحرک ہیں اور وہ وقتاً فوقتاً اپنی مختلف ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی ہیں۔

آج ہی اداکارہ نے انسٹاگرام پر پانچ ملین (پچاس لاکھ) فالوورز کا سنگ میل عبور کیا جس پر اُن کے شوہر اور اداکار یاسر حسین نے مبارک باد پیش کی۔یاسر حسین نے فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری شیئر کی اور اقرا کو اہم سنگ میل عبور کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اُن سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ ایک روز قبل ہی پاکستانی اداکارہ ایمن خان نے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ 70 لاکھ فالوورز کا سنگ میل عبور کیا تھا۔یاد رہے کہ ماہرہ خان کے انسٹاگرام پر 6 لاکھ 80 ہزار کے قریب فالوورز ہیں۔ اگر بات کی جائے اداکاروں کی درجہ بندی کی تو ایمن، ماہرہ، منیبا، سجل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فالوورز کی بڑی تعداد رکھنے والی اداکارائیں ہیں۔

 

متعلقہ خبریں