کیا اداکارہ آمنہ شیخ نے دوسری شادی کرلی؟

Amina Sheikh
August 9, 2020 1:43 pm

کراچی: جدت ویب ڈیسک:اداکارہ و ماڈل آمنہ شیخ نے گزشتہ روز انسٹاگرام پرایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے ہاتھ میں شادی کی انگوٹھی نظر آرہی ہے۔ آمنہ شیخ نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کیں۔ سب سے پہلے انہوں نے بسم اللہ الرحمان الرحیم کی پوسٹ شیئر کی، جب کہ دوسری تصویر میں ایک خاتون، مرد اور ایک بچے کا ہاتھ نظر آرہا ہے اور ہاتھ کے اوپر شادی کی انگوٹھی بھی نظر آرہی ہے۔ آمنہ شیخ نے اس پوسٹ کے حوالے سے کوئی کیپشن تو نہیں لکھا تاہم شادی کی انگوٹھی سے واضح ہوتا ہے کہ آمنہ شیخ نے دوسری شادی کرلی ہے۔ کیونکہ ان کی جانب سے پوسٹ شیئر کیے جانے کے فوراً بعد فنکاروں اور ان کے پرستاروں کی جانب سے انہیں نئی زندگی کی مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

متعلقہ خبریں