مکان خالی کرانے کیلئے نائلہ جعفری کے گھر پر حملہ کردیا گیا

August 7, 2020 2:57 pm

لاہور:جدت ویب ڈیسک : اداکارہ نائلہ جعفری کا گھر زبردستی خالی کروانے کیلئے مبینہ طور پر حملہ کر دیا گیا جس کے دوران اداکارہ کو دھمکیاں بھی دی گئیں، افسوسناک واقعے کی ایف آئی آر درج کروا دی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گلگت میں اداکارہ نائلہ جعفری کے گھر پر مبینہ طور پر 2 افراد نے حملہ کر دیا، حملہ آوروں نے نائلہ جعفری کے مکان پر پتھراو کیا۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ حملہ آور ان سے زبردستی مکان خالی کرانا چاہتے ہیں۔ نائلہ جعفری کی جانب سے آئی یو تھانے میں دی گئی، درخواست کے مطابق دو افراد نے ان کو گھر خالی کرنے کے لئے دھمکیاں دیں اورگھر کے اندر پتھر پھینکے۔ اداکارہ نے تھانے میں دائر کی گئی درخواست میں کہا کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے اور حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ شوبز حلقوں کی جانب سے اداکارہ کو دھمکیاں دینے کی مذمت کی گئی ہے اور حکومت سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں