استاد راحت فتح علی خان کے نئے گانے ’غم عاشقی تیرا شکریہ‘ تمام سوشل میڈیا ویب پلیٹ فارم پر ریلیز کردیا گیا۔

July 30, 2020 8:45 pm

ویب ڈیسک ::پاکستان میوزک انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار استاد راحت فتح علی خان کے نئے گانے ’غم عاشقی تیرا شکریہ‘ تمام سوشل میڈیا ویب پلیٹ فارم پر ریلیز کردیا گیا۔ اپنی خوبصورت آواز سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے عالمی شہرت یافتہ گلوکار استاد راحت فتح علی خان نے ’غم عاشقی‘ شاعرہ پروین شاکر کی غزل سے ماخوز گیت عید کے موقع پر اپنے چاہنے والوں کے لئے عیدی کے تحفے کے طور پر پیش کیا ہے-استاد راحت فتح علی خان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ’غم عاشقی‘ عید الاضحی کے موقع پر ریلیز کررہے ہیں گانے کے ابتدائی بول ہمارے ملک کی نامور شاعرہ پروین شاکر نے لکھے ہیں۔  استاد راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ وہ غم عاشقی سے خود کبھی نہیں گزرے انہوں نے ساری زندگی موسیقی سے عشق کیا۔گلوکار کا کہنا تھا کہ تخلیق وقت مانگتی ہے کورونا کی وجہ سے اپنے نئے گانے تخلیق کرنے کا وقت ملا اور ’غم عاشقی ‘ اسی وقت میں بنایا۔راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ یہ گیت میرے مداحوں کے لیے عید کا تحفہ ثابت ہوگا۔اس گیت کی موسیقی میوزک ڈائریکٹر کامران اختر نے ترتیب دی ہے جبکہ بین الاقوامی شہرت یافتہ میوزک پروڈیوسر سلمان احمد نے اسے پروڈیوس کیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں