ہانیہ عامر کا تنقید کرنے والوں کوکرارہ جواب

July 30, 2020 6:46 pm

ویب ڈیسک :::ہانیہ کے انکشاف کہ عاصم محض اُن کے ایک اچھے دوست ہیں مداحوں نے عاصم اظہر سے اظہار یکجہتی کرنے کیلئے فیس بک پر ’جسٹس فار عاصم اظہر‘ کے نام سے ایک ایونٹ تخلیق کیا تھا جس کے ذریعے لوگوں کو ہانیہ عامر کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرے کی دعوت دی گئی۔ احتجاجی مظاہرے کا وقت اتوار کی شام 5 بجے کا مقرر کیا گیا تھا۔ہانیہ نے ’جسٹس فار عاصم‘ نامی احتجاج کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے مذاق میں انسٹا گرام پوسٹ میں لکھا کہ احتجاج کرنے والوں کیلئے کھانا کیا بناؤں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بریرہ مرزا نامی صارف نے ہانیہ عامر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اُن کی اس انسٹاگرام پوسٹ کو مضحکہ خیز قرار دیا تھا۔ اداکارہ ہانیہ عامر نے گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے گلوکار عاصم اظہر اور اپنے تعلق کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اور گلوکار عاصم اظہر بہترین دوست ہیں تاہم ساتھ ہی انہوں نے وضاحت کی کہ ان کے درمیان ‘وہ’ والے تعلقات نہیں۔ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ ان کے اور عاصم اظہر کے درمیان جوڑے بننے والے تعلقات نہیں اور نہ ہی انہوں نے کبھی ایک دوسرے سے اس طرح کی ملاقاتیں کی ہیں اور نہ ہی وہ ایک د وسرے کو اس طرح دیکھتے ہیں وہ دونوں بہترین دوست ہیں اور وہ ایک دوسرے کی مدد کرتے رہتے ہیں۔اداکارہ کی جانب سے عاصم اظہر کے ساتھ دوستی کے اعتراف اور تعلقات کے انکار کے حوالے سے کچھ مداح پریشان بھی دکھائی دیئے اور ناراض بھی دکھائی دیئے-

متعلقہ خبریں