ایشوریا رائے کی بیٹی آرادھیا بچن نے کرونا وائرس کو شکست دے دی

July 28, 2020 1:35 pm

ویب ڈیسک : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اسٹار ابھیشک بچن اور ایشوریا رائے کی بیٹی آرادھیا بچن نے کرونا وائرس کو شکست دے دی، آرادھیا کی کرونا رپورٹ منفی آگئی.واضح رہے کہ چند روز قبل بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن ان کے بیٹے ابھیشک بچن ، ابھیشک کی اہلیہ ایشوریارائے بچن اور بیٹی آرادھیا بچن کرونا وائرس میں‌ مبتلا ہوگئے تھے.بیٹی کے صحت یاب ہونے پر ابھیشک بچن ان کی اہلیہ ایشوریا رائے نے مداحوں کی جانب سے صحت یابی کی دعا کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے.ابھیشک، ایشوریا کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے صحتیابی کے بعد آرادھیا کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا اور وہ اب گھر میں موجود ہیں جبکہ امیتابھ بچن تاحال اسپتال میں زیر علاج ہیں.

متعلقہ خبریں