حدیقہ کیانی کا ترک فنکاروں کے ساتھ شہدائے کشمیرکوخراج عقیدت

July 13, 2020 1:27 pm

کراچی:جدت ویب ڈیسک : عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ حدیقہ کیانی نے ترکش فنکاروں کے ساتھ مل کر شہدائے کشمیرکو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ گانے کو ترکش، اردو اورکشمیری زبان میں آج پیش کیا جائے گا۔ اداکارہ نے 13 جولائی یوم شہدائے کشمیرسے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہرسال پاکستان، بھارت سمیت پوری دنیا میں منایا جاتا ہے۔ اس دن سری نگر میں 22 بے گناہ مسلمانوں نے بربریت کے خلاف اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے تحریکِ آزادی کشمیرکی بنیاد رکھی تھی۔ اداکارہ نے کہا کہ اس وقت سے ہی خونریزی آج تک جاری ہے اورمیں اس دن کے لئے دعا گوہوں جس دن یہ ختم ہوجائے۔

متعلقہ خبریں