جلد پاکستان چھوڑ دوں گی .رابی پیرزادہ

July 10, 2020 2:03 pm

جدت ویب ڈیسک ::سابق پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ٹوئٹر پر لکھا کہ اس کی کوئی وجہ ہے کہ لوگ اس طرح پاکستان کو چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ بھارتی شہری پاکستانیوں سے کہیں بہتر ہیں۔ کیونکہ انہوں نے کبھی مجھے طعنہ نہیں دیا۔رابی پیرزادہ نے اپنے ٹویٹ میں سابق پاکستانی عدنان سمیع جو کہ اب بھارتی شہری ہیں کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ میں اس سب پر معذرت چاہتی ہوں جو میں آپ سے متعلق پہلے کہہ چکی ہوں۔  رابی پیرزادہ نے عدنان سمیع کے لیے مزید لکھا کہ پاکستانی قوم کو ایسے ٹیلنٹ کی کوئی ضرورت نہیں جیسا کہ آپ کی آواز یا میری مصوری کی شکل میں یہاں موجود ہے۔رابی پیرزادہ نے کہا کہ وہ بھی انشااللہ جلد پاکستان چھوڑ دیں گی۔

Image

بھارتی پاکستانیوں سے کہیں بہتر ہیں،میں بھی جلد پاکستان چھوڑ دوں گی،رابی پیر زادہ

متعلقہ خبریں