سچی محبت بڑی طاقت وراورخوبصورت ہوتی ہے، گلوکارہارون

Haroon Singer Wedding
July 1, 2020 1:11 pm

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک : پاکستان کے نامورگلوکارہارون رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔ 1990 کی دہائی میں معروف بینڈ آواز کا حصہ رہنے والے پاکستان کے نامورگلوکارہارون رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔ گلوکارنے اپنی شادی سے متعلق انسٹاگرام اکانٹ کے ذریعے مداحوں کو بتایا۔ ہارون نے خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ایک خوبصورت اور سادہ سی تقریب میں اپنے چند اہل خانہ کے ہمراہ میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگیا۔ میں اس انسان سے شادی کرکے بہت خوشی محسوس کررہا ہوں جوکہ غیرمعمولی ہے۔

گلوکارنے کہا کہ سچی محبت طاقت وراورخوبصورت ہوتی ہے اورمیں نے پوری زندگی اس کا انتظارکیا تھا۔ میں اپنی اہلیہ کے ساتھ آگے زندگی کے اس سفر کے لیے پر جوش ہوں۔ ہارون نے کہا کہ میں اپنی شادی پربہت سی مبارک باد وصول کرچکا ہوں اورکررہا ہوں، میں مداحوں کی جانب سے ملنے والی نیک تمناں پر بھی بہت خوش ہوں۔

متعلقہ خبریں