شفاعت علی اور بلال مقصود بھی کورونا سے صحت یاب

June 26, 2020 6:54 pm

جدت ویب ڈیسک ::ملک میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ وبا میں مبتلا مریضوں کے صحت یاب ہونے میں بھی تیزی دیکھی جا رہی ہے اور 26 جون کی سہ پہر تک ملک میں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 84 ہزار 164 تک جا پہنچی تھی۔
پاکستان میں 26 جون کی سہ پہر تک کورونا میں مبتلا افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 96 ہزار 895 تک جا پہنچی تھی جب کہ اموات کی تعداد 3989 ہوچکی تھی۔گزشتہ ہفتے کے مقابلے رواں ہفتے کے آخری دنوں میں ملک بھر سے نئے کورونا کیسز میں کمی دیکھی جا رہی ہے، جس سے امید پیدا ہوگئی ہے کہ آنے والے دنوں میں کیسز میں مزید کمی ہوگی۔
کورونا میں مبتلا ہونے والے دیگر افراد کی طرح شوبز شخصیات بھی صحت مند ہو رہی ہیں اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 10 کے قریب شوبز شخصیات کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئی ہیں۔
کورونا کو شکست دینے والی نئی شوبز شخصیات میں کامیڈین و میزبان شفاعت علی اور گلوکارہ بلال مقصود شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں