بھارت کی 16 سالہ ٹک ٹاک اسٹار سیا ککڑ نے خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

June 25, 2020 9:58 pm

جدت ویب ڈیسک ::: بھارت کی 16 سالہ ٹک ٹاک اسٹار سیا ککڑ نے خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سیا ککڑ کے ٹک ٹاک پر 11 لاکھ سے زائد فالوررز تھے، وہ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر معروف شخصیت یا اسٹار کی حیثیت رکھتی تھیں۔

سیا کے مینیجر ارجن سارن نے ٹک ٹاک اسٹار کی خود کشی کی تصدیق کی اور بتایا کہ ’وہ بالکل ٹھیک تھی، ذاتی مسائل کی وجہ سے اُس نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا‘۔

ارجن سارن کا کہنا تھا کہ ’میری گزشتہ شب بھی سیا سے بات چیت ہوئی، وہ بالکل ٹھیک تھی اور معمول کے مطابق گفتگو کررہی تھی‘۔

مینیجر کا کہنا تھا کہ ’میں اور میری کمپنی نے سیا کی صلاحیتوں کو دیکھنے کے بعد اُس کو باقاعدہ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا اور  پھر اُس نے ٹک ٹاک پر شہرت کی بلندیوں کو چھوا‘۔

سیا کے فوٹو گرافر اور دوست نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر خودکشی کی تصدیق کی اور لکھا کہ ’ایک بری خبر یہ ہے کہ 16 سالہ سیا ککڑ نے خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’میری سیا کے مینینجر کے بھی بات ہوئی، انہوں نے بتایا کہ ٹک ٹاک اسٹار سے ایک رات پہلے فون پر بات ہوئی، وہ ایک نیا گانا ریکارڈ کررہی تھی‘۔

Her manager Arjun Sarin posted this message

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سیاہ ککڑ دہلی کے علاقے پریت وہار کی رہائشی تھیں، انہوں نے اپنے گھر میں ہی خودکشی کی۔ میڈیا نمائندے نے ذرائع کو بنیاد بنا کر لکھا ہے کہ ’سیا ڈپریشن کا شکار تھیں، وہ گزشتہ کئی روز سے خاصی پریشان نظر آرہی تھیں، اہل خانہ نے بھی وجہ جاننے کی کوشش کی تو انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا‘

TikTok Star Siya Kakkar Commits Suicide at 16 in New Delhi, Her ...

متعلقہ خبریں