ماہرہ خان کی ہم شکل لڑکی نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔

June 25, 2020 2:47 pm

کراچی جدت ویب ڈیسک ::: بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی ہم شکل لڑکی نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔
انٹرنیٹ پر ان دنوں ایک لڑکی کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جو اداکارہ کی ہم شکل ہیں، تصاویر کو دیکھ کر صارفین بھی ششدر رہ گئے ہیں۔
ماہرہ خان اور لڑکی اس قدر مشابہت ہیں کہ انٹرنیٹ صارفین بھی دھوکے میں آگئے البتہ بعد میں بھید کھلا کہ دراصل تصاویر ماہرہ کی نہیں بلکہ کراچی سے تعلق رکھنے والی لڑکی کی ہیں۔
پاکستانی اداکارہ کی ہم شکل کراچی کی رہائشی ہیں اور حیران کن بات یہ ہے کہ ماہرہ بھی سندھ کے دارالحکومت میں رہتی ہیں، ایک اور حیران کن مماثلث یہ ہے کہ خاتون بھی ماڈلنگ کرتی اور ریمپ پر جلوے بکھیرتی ہیں۔

FotoJet (3)

متعلقہ خبریں