ہلال احمر کے چیئرمین و پاکستانی گلوکار ابرار الحق نے کرونا کو شکست دے دی۔

June 25, 2020 2:33 pm

نارووال۔۔جدت ویب ڈیسک ::: تحریک انصاف کے رہنما اور ہلال احمر کے چیئرمین و پاکستانی گلوکار ابرار الحق نے کرونا کو شکست دے دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ابرار الحق نے بتایا کہ ’الحمد اللہ میرا کرونا کا ٹیسٹ منفی آیا ہے، میرے قرنطینہ کے دن مکمل ہوگئے اور آج سے دفتر بھی شروع ہوگیا‘۔انہوں نے دعاؤں میں یاد رکھنے پر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور متاثرہ افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

یاد رہے کہ 30 مئی کو ابرار الحق نے بتایا تھا کہ انہیں کرونا کی علامات ظاہر ہوئیں جس کے بعد گلوکار نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا اور گھر سے ہی ہلال احمر کے امور انجام دے رہے تھے۔
ابرار الحق نے احتیاطاً کرونا کی تشخیص کا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ انہیں 31.  مئی کو موصول ہوئی جس میں کرونا کی تصدیق ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں