زندگی کی حقیقت کو سمجھنے والے کبھی ناکام نہیں ہوتے،اپنے کیرئیر سے مطمئن ہوں‘ احسن خان

Ahsan Khan
May 23, 2020 1:12 pm

لاہورجدت ویب ڈیسک:نامور اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ زندگی کی حقیقت کو سمجھنے والے کبھی ناکام نہیں ہوتے، اپنے کیرئیر کے بہترین دور سے گزر رہا ہوں اور اس سے مطمئن ہوں۔ ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے احسن خان نے کہا کہ اگر کوئی انسان سیکھنا چاہے تو دنیا سے بہت کچھ سیکھا جا سکتا ہے اور اس سے بڑا کوئی استاد نہیں۔ میں نے عملی زندگی کے تجربات سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ آج کے دور میں دوست اور دشمن میں تفریق کرنا بڑا مشکل ہے، لوگوں نے چہروں پر کئی طرح کے نقاب ڈال رکھے ہیں اور جو ان کے پیچھے چھپے چہروں کو پہچاننے کی صلاحیت رکھتا ہو وہی کامیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سب لوگ فلم انڈسٹری کے حالات کی ذمہ داری قبول کریں گے تو ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے اور اگر ہم ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈال کر خود کو بری الذمہ قرار دیں گے تو مزید کئی سال اور بھی گزر جائیں گے لیکن فلم اندسٹری ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکے گی۔

متعلقہ خبریں