اداکارہ انوشکا شرماکے گھر میں ڈائنو سار گھس آیا

May 21, 2020 5:42 pm

جدت ویب ڈیسک ::ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی اداکارہ اہلیہ انوشکا شرما نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ گھر میں ایک ڈائنوسار نظر آیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکارہ انوشکا نے شرما نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ لاک ڈاؤن کے اثرات سامنے آگئے گھر میں ایک ڈائنو سار گھس آیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈائنو سار کوئی اور نہیں بلکہ ویرات کوہلی ہیں جو ڈائنو سار کی طرح گھر کے کمرے میں چل رہے ہیں اور اسی کی طرح آواز بھی نکال رہے ہیں۔
انوشکا اور ویرات کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

متعلقہ خبریں