دیریلیش ارطغرل 20 دن میں 20 کروڑ بار دیکھا جانے والا ڈراما

Artughal Ghazi Haleema
May 20, 2020 3:46 pm

جدت ویب ڈیسک :اسلامی فتوحات پر مبنی ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے دیریلیش ارطغرل نے پاکستان میں نشر ہونے کا نیا ریکارڈ بناتے ہوئے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔ دیریلیش ارطغرل کو وزیر اعظم عمران خان کی خواہش پر پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر یکم رمضان المبارک سے اردو میں ڈبنگ کرکے ارطغرل غازی کے نام سے نشر کیا جا رہا ہے اور 18 مئی کی شب تک اس ڈرامے کی 24 قسطیں ٹی وی پر نشر کی جا چکی تھیں۔ ارطغرل غازی کو پی ٹی وی پر نشر کیے جانے کے فوری بعد پی ٹی وی کی جانب سے بنائے گئے خصوصی یوٹیوب چینل (TRT Ertugrul by PTV) پر اپ لوڈ کیا جاتا ہے، جہاں اس ڈرامے کو ریکارڈ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ ارطغرل غازی کی تمام اقساط کو 14 مئی کی شب 10 بجے تک (TRT Ertugrul by PTV) کے یوٹیوب چینل پر مجموعی طور پر 21 کروڑ کے لگ بھگ مرتبہ دیکھا جا چکا تھا۔ اگرچہ پاکستان میں کچھ ڈراموں، فلموں یا گانوں کو اتنی بار ہی دیکھا گیا ہوگا مگر انہیں اتنی بار کئی ماہ اور کئی سال کے عرصے کے دوران دیکھا گیا ہوگا مگر ارطغرل غازی ڈرامے کو محض 23 دن میں 21 کروڑ بار دیکھا گیا۔

متعلقہ خبریں