سجاد علی کی اپنے مداحوں کو خوش خبری

March 22, 2020 12:43 am

کراچی:: گلوکار سجاد علی نے کورونا وائرس کی وجہ سے موسیقی کی تقریبات پر بندش سے مایوس مداحوں کو آئن لائن میوزیکل کنسرٹ کرنے کی خوش خبری سنائی ہے۔

موسیقی کی دنیا کے نامور گلوکار سجاد علی سے کون واقف نہیں، اُنہوں نے لڑکپن سے ہی اپنا ایک الگ مقام بنایا، اُن کے نغمے زبان زد عام ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی اُن کی فالونگ کافی زیادہ ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں اجتماعات اور ثقافتی تقریبات پر پابندی عائد ہے، لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں جس پر سجاد علی نے بوریت کے شکار کے اپنے مداحوں کو خوش خبری سنائی ہے۔

 

متعلقہ خبریں