ہم کومتحدہوکراس خطرناک وائرس کوشکست دینا ہوگی،راحیلہ آغا

Raheela Agha
March 21, 2020 3:31 pm

خالق نگر جدت ویب ڈیسک :لیجنڈاداکارہ راحیلہ آغا نے کہا ہے کہ عوام کو متحد ہو کر کورونا وائرس کا مقابلہ کرنا ہوگا، یہ ہر فرد اور ہر گھر کی جنگ ہے، ہم نے اس وائرس کوہرانا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم ہرمشکل وقت میں متحد ہو جاتی ہے، ہم کومتحدہوکراس خطرناک وائرس کوشکست دینا ہوگی،راحیلہ آغا نے کہا کہ علماء اور میڈیا کو عوام میں آگاہی اور شعور بیدار کرنے کیلئے کردار ادا کرنا چاہئے، پاکستانی قوم کواس وبا سے نمٹنے کے لئے تیار رہنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم سب کو اکٹھا ہو کرحکومت کا ساتھ دینا ہے، پوری قوم مل کر اس چیلنج کا مقابلہ کرے۔ لیجنڈاداکارہ نے کہا کہ میری تمام پاکستانیوں سے درخواست ہے کہ پوری قوم اکٹھی ہو جائے اور لوگوں کو اس چیلنج سے آگاہ کیا جائے۔ لوگوں کو بتایا جائے کہ کیا احتیاط کرنا ہے۔ پاکستان میں گھبراہٹ کی کوئی ضرورت نہیں، مقابلہ گھبراہٹ میں نہیں ہوتا، لوگوں کو آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ان تمام چیلنجوں کا مقابلہ اچھے انداز میں کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں