ارمینہ خان پاکستان میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے باعث برطانیہ منتقل ہو گئیں 

March 21, 2020 2:57 pm

ویب ڈیسک ::پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر پاکستانی اداکارہ ارمینہ خان پروجیکٹ ادھورے چھوڑ کر برطانیہ واپس چلی گئی ہیں
وطن واپسی سے پہلے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے طویل نوٹ میں اداکارہ نے لکھا کہ میں ایک ڈرامے کیلئے پاکستان آئی تھی اور ہماری ٹیم نے چند دن کام بھی کیا لیکن اب کورونا کی وجہ سے میں واپس جارہی ہوں کیونکہ انسانی صحت سب سے زیادہ ضروری ہے۔۔اداکارہ نے نوٹ میں مزید لکھا کہ ہمیں شوٹ ملتوی کردینا چاہئیں
ارمینہ خان نے مزید کہا کہ جو لوگ ریکارڈنگ اور شوٹنگ کررہے ہیں انہیں کام روک دینا چاہیئے تاکہ کسی کو بھی وائرس سے نقصان نہ ہو انہوں نے کہا کووڈ 19 میں کی گئی ایمرجنسی کا مطلب ہے خود کو مکمل لپیٹ لو ارمینہ خان نے لکھا کہ اللہ نے چاہا تو جب حالات بہتر ہو جائیں گے تو دوبارہ واپس آ کر کام ختم کر لیں گے انہوں نے لکھا میں خود کو قرنطینہ کر رہی ہوں اور میں چاہتی ہوں کہ آپ سب بھی صحت مند رہیں
انہوں نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ میں آپ سے اپنے سوشل میڈیا پر آپ لوگوں سے رابطے میں رہوں گی انہوں نے لوگوں سے کہا مہربانی کر کے آپ اپنا اور اپنے خاندان کی صحت کا خیال رکھیں

View this post on Instagram

😊❤️❤️

A post shared by Armeena Khan (@armeenakhanofficial) on

View this post on Instagram

#coronadiaries trying to get home. 🤲🏼 @feslkhan

A post shared by Armeena Khan (@armeenakhanofficial) on

متعلقہ خبریں