گلوکار علی سیٹھی کا نیا گانا خبر تحیر عشق ریلیز ہوتے ہی مداحوں میں مقبول ہو گیا

January 14, 2020 12:30 pm

جدت ویب ڈیسک ::پاکستان کے نامور گلوکار علی سیٹھی کا نیا گانا خبر تحیر عشق ریلیز ہوتے ہی مداحوں میں مقبول ہو گیا غزل کے انداز میں تیار کیے گئے اس گانے کو انٹرنیٹ پر بےحد پسند کیا جارہا ہے
علی سیٹھی نے اپنے نئے گانے ‘خبر تحیر عشق’ کے ذریعے اردو کے معروف شاعر سراج اورنگ آبادی کو خراج عقیدت پیش کیا
گلوکار کا یہ نیا گانا سراج اورنگ آبادی کی غزل ‘خبر تحیر عشق’ پر ہی مبنی ہے جس میں علی سیٹھی کا ساتھ گریمی ایوارڈ جیتنے والے موسیقار نوح جارجسن نے دیا
4 منٹ 29 سیکند دورانیے کے اس گانے کی ویڈیو میں علی سیٹھی اور نوح جارجسن اکٹھے جلوہ گر ہوئے انٹرنیٹ پر علی سیٹھی کے اس گانے کو کافی مثبت ردعمل موصول ہورہا یوٹیوب پر اب تک اس ویڈیو کو 11 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی مداحوں نے نے گانے کی خوب تعریف کی

https://youtu.be/Ef4gGOX1F4o?t=66

https://www.youtube.com/watch?v=Ef4gGOX1F4o

متعلقہ خبریں