رابی پیرزادہ کا خود پرتنقید کرنے والوں کو بھرپور جواب

Rabi Pirzada Pakistan
January 11, 2020 5:53 pm

کراچی جدت ویب ڈیسک : سابق گلوکارہ سابق پیرزادہ نے خود پر تنقید کرنے والوں کو ویڈیو کو ذریعے جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ اللہ کی برکت آپ کی باتوں اور ظرف سے بہت بڑی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شوبز چھوڑ کر دین کی راہ اپنانے والی سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ آج کل اپنا وقت قرآنی آیات کو خوشنما طریقے سے لکھنے یعنی کیلی گرافی کرنے میں گزاررہی ہیں اور اکثرسوشل میڈیا پراپنی خطاطی کی تصاویراور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔چند روز قبل رابی پیرزادہ نے کیلی گرافی کرتے ہوئے ویڈیوسوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس کے ساتھ اپنی کیلی گرافی کے آرٹ کی نمائش کا اعلان کرتے ہوئے لکھا تھا ‘جب اللہ کے راستے پر چلتے ہیں تو اللہ خود راستہ دکھاتا ہے، رابی کی کیلی گرافی کی نمائش جلد ہی ہوگی انشااللہ۔”رابی پیرزادہ کی ویڈیو شیئر کرنے کے بعد جہاں بہت سے لوگوں نے ان کے اس اقدام کو سراہا اور انہیں لگن سے کام کرنے کی دعائیں دیں۔ وہیں کچھ لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ نمودونمائش کرنا بندکرو۔ ایک شخص نے کہا رابی چپکے سے رب کو راضی کرو دنیا کو کوئی راضی نہیں کرپایا آج تک۔رابی پیرزادہ نے اپنی کیلیگرافی پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے دو ویڈیوز شیئر کی اور کہا کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ رابی نہیں ہے وہ یہ جان لیں اللہ کی برکت آپ کی باتوں اور ظرف سے بہت بڑی ہے۔ اگر اللہ شیر، سانپ اور موذی جانوروں سے دوستی کراسکتا ہے تو ہنر دینا اس کیلئے کیا مشکل ہے۔

متعلقہ خبریں